Wednesday , December 19 2018

منشیات کے کاروبار میں ملوث چار افرادگرفتار

حیدرآباد۔ /17اپریل، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے منشیات کے کاروبار میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 2.65 کیلو افیون برآمد کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ 25سالہ محمد ارشد ساکن آصف نگر جس کا تعلق ضلع سہارنپور اتر پردیش سے ہے نے اپنے ساتھی ٹولی چوکی کے محمد علی کی مدد سے شہر میں افیون کا کاروبار کررہا تھا۔ بتای

حیدرآباد۔ /17اپریل، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے منشیات کے کاروبار میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 2.65 کیلو افیون برآمد کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ 25سالہ محمد ارشد ساکن آصف نگر جس کا تعلق ضلع سہارنپور اتر پردیش سے ہے نے اپنے ساتھی ٹولی چوکی کے محمد علی کی مدد سے شہر میں افیون کا کاروبار کررہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ ارشد گزشتہ چند دنوں سے تنگدستی کا شکار تھا جس کے سبب اس نے اپنے آبائی مقام سہارنپور اتر پردیش سے تین کیلو افیون حاصل کیا اور اسے شہر منتقل کرتے ہوئے اپنے ساتھی محمد علی کی مدد سے کاروبار کا آغاز کیا۔ اس کاروبار میں کاشی گیری، راجو اور کے سیلیش ساگر نے ان کی مدد کی اور محمد علی کی مدد سے حال ہی میں آصف نگر کے ایک گاہک کو 300گرام افیون 15 ہزار روپئے کے عوض فروخت کی گئی تھی۔ ٹاسک فورس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر مذکورہ ملزمین کو سکندرآباد جوبلی بس اسٹیشن کے قریب اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ گاہکوں کو افیون فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ گرفتار ملزمین کو ٹاسک فورس نے ضبط شدہ افیون کے ساتھ سنٹرل کرائم اسٹیشن پولیس کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT