Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / منشیا ت مافیا کے بڑے اسکرین سے چھوٹے اسکرین تک پھیل جانے کا انکشاف

منشیا ت مافیا کے بڑے اسکرین سے چھوٹے اسکرین تک پھیل جانے کا انکشاف

حیدرآباد 23جولائی (سیاست ڈاٹ کام )تلگو فلم انڈسٹری کو دہلا دینے والے منشیات کے مافیا کی جانچ کے سلسلہ میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے ۔منشیات کا مافیا بڑے اسکرین سے چھوٹے اسکرین تک پھیل گیا ہے ۔اس معاملہ کی جانچ کرنے والی خصوصی جانچ ٹیم نے پتہ لگایا ہے کہ تلگو ٹی وی کے فنکار بھی منشیات کے معاملہ میں ملوث ہیں ۔اطلاعات کے مطابق کئی چھوٹے پردے کے اداکاروں نے سالگرہ ، آڈیو ریلیز کی تقاریب اور دیگر تقاریب کے لئے بھاری مقدار میں نشہ آور اشیا کی خریداری کی ہے ۔خصوصی جانچ ٹیم ،تلگوفلم اداکاروں سے اس معاملہ میں پوچھ تاچھ مکمل ہونے کے بعد چھوٹے پردے پر کام کرنے والے فنکاروں کو بھی نوٹس جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے ۔ریاستی ٹاسک فورس کے افسروں نے اس ماہ کی 9تاریخ کو ذیشان علی عرف جیک اور نووا ولیمس عرف برنارڈ کو گرفتار کیا تھا ۔ان سے پوچھ تاچھ کے دوران کئی ناقابل یقین حقائق سامنے آئے ہیں۔ذیشان نے ان کو بتایا کہ امیر افراد اور 18برس سے کم عمر کے بچوں کو نشہ آور اشیا کی سپلائی کی گئی تھی ۔خصوصی جانچ ٹیم اس معاملہ کی بڑے پیمانہ پرجانچ کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT