Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / منصوبہ بند طریقہ سے ضلع کے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی

منصوبہ بند طریقہ سے ضلع کے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی

بحیثیت چیرپرسن ضلع پریشد ایک سال کی تکمیل پر تلا اما کا خطاب

بحیثیت چیرپرسن ضلع پریشد ایک سال کی تکمیل پر تلا اما کا خطاب
کریم نگر /5 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کی ترقی کے لئے منصوبہ بند طریقہ سے کام کیا جا رہا ہے، تاکہ حکومت کے شروع کردہ پروگرامس سے عوام استفادہ کرسکیں اور اس کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہوں۔ ضلع پریشد چیرپرسن تلا اما نے اس بات سے واقف کروایا۔ ضلع پریشد صدارتی عہدہ سنبھالنے کے ایک سال کی تکمیل پر انھوں نے ایک بک لیٹ شائع کیا، جس میں حکومت کے ترقیاتی کاموں اور کار کردگی کو مرتب کیا گیا ہے۔ اس بک لیٹ کی رسم اجرائی چیف منسٹر کے سی آر نے یہاں ضلع کے حسن آباد میں ہریتا ہارم کے اجلاس میں انجام دی تھی۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے زیڈ پی سی چیرمین کی کار کردگی کی ستائش کی۔ اس موقع پر ریاستی وزیر پنچایت راج کے ٹی راما راؤ، وزیر فینانس ایٹالہ راجندر، وزیر محکمہ جنگلات جوگو رامنا، رکن اسمبلی وی ستیش کمار، زیڈ پی نائب صدر وائی ریڈی اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ضلع پریشد چیرپرسن تلا اما نے مزید کہا کہ فنڈس کی کمی کے سبب ضلع کی خاطر خواہ ترقی نہیں ہوسکی، زیڈ پی کی مخلوعہ جائدادیں بھی پر نہیں ہوسکیں، انھوں نے تاہم کہا کہ موجودہ مشکل صورت حال میں بھی صاف و شفاف، بدعنوانیوں سے پاک کار کردگی انجام دی جا رہی ہے، جب کہ ایک سال قبل 5 جولائی کو صدر ضلع پریشد کا انھوں نے جائزہ حاصل کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی فنڈس ضلع کو حاصل نہیں ہو رہے ہیں، جب کہ بی آر جی فینانس کمیشن، راجیو گاندھی پنچایت راج اور سیوا شکتی کرن فنڈس پوری طرح سے بند کردیئے گئے ہیں۔ مقامی وسائل اسٹامپ ڈیوٹی اور میریج فنڈس بھی نہیں مل رہے ہیں، جب کہ جنرل فنڈس بھی برائے نام ہو چکے ہیں۔ زیڈ پی کے لئے سابقہ اختیارات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ضلع میں تاحال چھ جائزہ اجلاس منعقد کئے گئے۔ یہ اجلاس ہریتا ہارم، مشن کاکتیہ وغیرہ کے متعلق تھے۔ ریاستی وزراء ای راجندر، کے ٹی آر، پوچارم سرینواس، جوگورامنا اجلاسوں میں شرکت کرچکے ہیں اور مختلف امور کا جائزہ لیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT