Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / منصورآباد میں چاکلیٹ کے بہانے کمسن لڑکی کی عصمت ریزی

منصورآباد میں چاکلیٹ کے بہانے کمسن لڑکی کی عصمت ریزی

حیدرآباد ۔ 11 مارچ (سیاست نیوز) ایل بی نگر کے علاقہ منصورآباد میں کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہیکہ اس علاقہ کا ایک 19 سالہ لڑکا راکیش نے اس کمسن 8 سالہ لڑکی کی چاکلیٹ کے بہانے عصمت ریزی کی۔ لڑکی جو راکیش کے پڑوس میں رہتی ہے۔ کل رات دیر گئے راکیش نے اسے اپنی موٹرسیکل پر مکان چھوڑ دیا۔ لڑکی نے گھر واپس ہونے کے بعد اپنے اوپر ڈھائے گئے ظلم کی داستان والدین کو بتائی۔ لڑکی کا والد ڈی سی ایم ڈرائیور اور والدہ مزدور بتائی گئی ہے۔ راکیش نے چاکلیٹ کے بہانے سنسان مقام پر جھاڑیوں میں لے جا کر لڑکی کی عصمت ریزی کی۔ ایل بی نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT