Thursday , May 24 2018
Home / شہر کی خبریں / منصور آباد ولیج میں پلاٹس غیر قانونی اور جعلی ۔ جی ایچ ایم سی

منصور آباد ولیج میں پلاٹس غیر قانونی اور جعلی ۔ جی ایچ ایم سی

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( این ایس ایس ) : جی ایچ ایم سی ڈپٹی کمشنر سرکل نمبر 3 ، حیات نگر سرکل نے بتایا کہ ایک شخص رگھوویر منصور آباد ولیج میں ایل پی ٹی مارکٹ کے باوز سروے نمبر 57 اور 61 میں غیر مجاز طور پر سڑکیں بناکر سیوریج لائنس ڈال رہا ہے اور پلاٹس کے نشان لگا کر وہاں کھلے پلاٹس کو فروخت کررہا ہے ۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ لے آوٹ غیر قانونی ہے اور جی ایچ ایم سی نے رگھوویر کے خلاف جی ایچ ایم سی ایکٹ 1955 کے تحت کارروائی شروع کی ہے ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ ان سروے نمبرات میں پلاٹس نہ خریدیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT