Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / منظم اور غیر منظم شعبہ کے ورکروں کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کا عمل جاری:بنڈارودتاتریہ

منظم اور غیر منظم شعبہ کے ورکروں کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کا عمل جاری:بنڈارودتاتریہ

حیدرآباد4دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)مرکزی وزیربرائے محنت و روزگار (آزادانہ چارج)بنڈارودتاتریہ نے کہا ہے کہ ملک میں منظم اور غیر منظم شعبہ کے ورکروں کے بینک اکاونٹس کھولنے کا عمل جاری ہے ۔تمام منظم وغیر منظم شعبہ کے ورکرس کو مستقبل قریب میں اجرتیں ان کے بینک اکاونٹس میں راست طورپر حاصل ہوجائیں گی۔گزشتہ شب ایس بی آئی کی جانب سے منعقدہ ریاستی سطح کی بینکروں کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں ورکرس کی تعداد زیادہ ہے ۔صرف تلنگانہ میں ہی ایک کروڑ ورکرس غیر منظم شعبہ میں کام کر رہے ہیں اور 7.9لاکھ ورکرس منظم شعبہ میں کام کر رہے ہیں۔غیر منظم شعبہ کے ایک کروڑ ورکرس میں سے 4.53 لاکھ بیڑی کی فیکٹریز،9.36 لاکھ تعمیراتی شعبہ اور48لاکھ زرعی شعبہ میں کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کے تمام بینکس اکاونٹس کھولنے کے لئے کیمپس منعقد کر رہے ہیں۔آج کی تاریخ تک 12,024 کیمپس منعقد کئے گئے اور 56286درخواستیں وصول ہوئیں جن میں سے 36,474 اکاونٹس اہل ورکروں کے کھولے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT