Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / منموہن سنگھ زیرقیادت کانگریس ٹیم کا 10 نومبر سے دورۂ کشمیر

منموہن سنگھ زیرقیادت کانگریس ٹیم کا 10 نومبر سے دورۂ کشمیر

سرینگر 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے بارے میں کانگریس کا منموہن سنگھ زیرقیادت پالیسی پلاننگ گروپ اِس ریاست کا طے شدہ پروگرام کے مطابق 4 روزہ دورہ 10 نومبر کو شروع کرے گا۔ صدر جموں و کشمیر کانگریس غلام احمد میر نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ پالیسی کی منصوبہ بندی سے متعلق ٹیم آئندہ ماہ جموں و کشمیر آئے گی۔ یہ گروپ 10 نومبر کو سرینگر پہونچے گا۔ اِس گروپ نے گزشتہ ماہ دو مرتبہ اِس ریاست کا دورہ کیا تھا اور سرینگر میں سماج کے مختلف گوشوں کی نمائندگی کرنے والے وفود سے ملاقات کی تھی لیکن اُس وقت اِس گروپ کے دورۂ لداخ کو قطعیت نہیں دی گئی تھی۔ اِس بار گروپ ممبرس کارگل اور لیہہ کا دورہ بھی کرتے ہوئے مختلف گروپوں سے رابطہ کریں گے۔

 

یوپی میں لشکر طیبہ کاجنگجو گرفتار
مرادآباد27اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں مرادآباد کے مغل پور علاقہ میں آج صبح سویرے لشکر طیبہ کا ایک مشتبہ جنگجو گرفتار کیا گیا ہے ۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ لشکر طیبہ کا ایک مشتبہ جنگجوفرحان احمد کو کل دیر رات گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس کے پاس سے فرضی راشن کارڈ، پین کارڈ اور پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ جنگجو کو سازش رچنے کے الزا م میں دہلی ہائی کورٹ نے بری کرتے ہوئے اس کے بیرون ملک جانے پر روک لگائی تھی۔ اس کے باوجود وہ فرضی پاسپورٹ پر کویت گیا تھا۔ تفتیشی ایجنسیاں اس سے پوچھ گچھ کررہی ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ وہ سدھارتھ نگر کا رہنے والا ہے ۔ الزام ہے کہ وہ لشکر کا سرگرم رکن ہیں اور وہ مرادآباد میں رہ رہا تھا۔ یہاں اس نے فرحان علی احمد کے نام سے فرضی پاسپورٹ اور راشن کارڈ بھی بنوا لیا تھا۔ فرضی پاسپورٹ کی بنیاد پر وہ کویت بھی گیا تھا۔ ایساکہا جاتا ہے کہ اس کا کنبہ کویت میں رہتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT