Sunday , September 23 2018
Home / Top Stories / منموہن سنگھ سے این سی پی وفد کی ملاقات اور تائید

منموہن سنگھ سے این سی پی وفد کی ملاقات اور تائید

نئی دہلی۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی کے ایک وفد نے صدر پارٹی شرد پوار کی زیرقیادت سابق وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کی جنہیں عدالت نے سمن کوئلہ بلاکس مختص کرنے کے اسکام کے سلسلے میں جاری کیا ہے اور انہیں ’’غیرمشروط‘‘ تائید کا پیشکش کیا۔ پوار کے علاوہ وفد میں سینئر پارٹی قائدین پرفل پٹیل اور سپریہ سولے اور دیگر شامل تھے۔ شر

نئی دہلی۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی کے ایک وفد نے صدر پارٹی شرد پوار کی زیرقیادت سابق وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کی جنہیں عدالت نے سمن کوئلہ بلاکس مختص کرنے کے اسکام کے سلسلے میں جاری کیا ہے اور انہیں ’’غیرمشروط‘‘ تائید کا پیشکش کیا۔ پوار کے علاوہ وفد میں سینئر پارٹی قائدین پرفل پٹیل اور سپریہ سولے اور دیگر شامل تھے۔ شرد پوار نے بعدازاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوبھی صورتحال درپیش ہو، عدالتی معاملے کا سامنا کرنا چاہئے۔ ہم بحیثیت پارٹی تہہ دل سے سابق وزیراعظم کی تائید کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ (منموہن سنگھ کو سمن) حکمرانی پر ایک بڑا داغ بن جائے گا۔ سرکاری عہدیدار فیصلے کرتے وقت پریشان رہیں گے۔ پرفل پٹیل نے جو منموہن سنگھ کابینہ میں وزیر شہری ہوا بازی تھے، یہ بات کہی۔ قبل ازیں سپریہ سولے نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا تھا کہ ہم مخلص انسان منموہن سنگھ کی غیرمتزلزل تائید کریں گے۔ این سی پی نے اپنے قانونی شعبہ کی خدمات بھی ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم کو پیش کیں۔ شرد پوار نے کہا کہ آخری فیصلہ یقینا عدلیہ کا ہوگا، ہم بھی عدلیہ کا مساوی احترام کرتے ہیں لیکن اعلیٰ ترین عدالت کے اجلاس پر حقائق پیش کریں گے اور منموہن سنگھ کے موقف کی وضاحت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT