Friday , May 25 2018
Home / سیاسیات / منموہن سنگھ پروزیراعظم کے تبصرہ پر تعطل توڑنے حکومت ۔اپوزیشن بات چیت

منموہن سنگھ پروزیراعظم کے تبصرہ پر تعطل توڑنے حکومت ۔اپوزیشن بات چیت

نئی دہلی ۔ /19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اور اپوزیشن نے وزیراعظم مودی کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ پر تبصرہ کی وجہ سے پیدا ہونے والے آج راجیہ سبھا میں تعطل پر بات چیت کی ۔ لیکن تنازعہ برقرار رہا ۔ اپوزیشن قائدین نے مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی ، پارلیمانی امور اننت کمار اور ان کے ڈپٹی وجئے گوئل سے پارلیمنٹ میں ملاقات کرکے اس تنازعہ کی یکسوئی کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے وزیراعظم کو راجیہ سبھا میں اپنے تبصرہ کی وضاحت پیش کرنے کیلئے کہا آدھا گھنٹہ طویل اجلاس کے بعد جس میں کانگریس قائدین ، غلام نبی آزاد ، رام گوپال یادو ، ستیش مشرا ، ڈی راجہ اور دیگر نے ارون جیٹلی کے کمرے میں ملاقات کی لیکن تنازعہ حل نہ کرسکے ۔

TOPPOPULARRECENT