Wednesday , April 25 2018
Home / ہندوستان / منموہن سنگھ کا پنجاب یونیورسٹی میںیادگاری لیکچر

منموہن سنگھ کا پنجاب یونیورسٹی میںیادگاری لیکچر

چنڈی گڑھ9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ یہاں پنجاب یونیورسٹی میں اولین پرو فیسر ایس بی رانگے کر میموری لیکچر میں ‘آزادی کے 70 سال اور جمہوریت کی جڑیں’ کے موضوع پر 11 اپریل کو خطبہ دیں گے ۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ یونیورسٹی میں سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو چیئر کے پروفیسر بھی ہیں اور ان کا اس عہدے پر تقریبا ڈیڑھ سال کی مدت بھی ہو چکی ہے ۔ وہ یونیورسٹی میں معاشیات شعبہ کے فیکلٹی بھی رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر رانگے کر سابق وزیر اعظم کے گرو تھے اور ایک مشہور ماہر اقتصادیات ہونے کے ساتھ ہی یونیورسٹی کے شعبہ معاشیات کے صدر بھی رہے ہیں۔ ڈاکٹر رانگے کر 1951ء میں یونیورسٹی کے ہوشیارپور کیمپس میں پڑھاتے تھے ۔ سال 1958 ء میں شعبہ معاشیات کو دوبارہ یہاں یونیورسٹی میں منتقل ہونے کے بعد ڈاکٹر رانگے کر بھی یہاں آ گئے ۔ جبکہ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ہوشیارپور کیمپس سے 1954 ء میں معاشیات میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد سال 1957 ء میں ڈاکٹر رانگے کر کی سربراہی میں یہاں یونیورسٹی میں بطور سینئر لیکچرار ملازمت کی اور سال 1963 ء پروفیسر بنے ۔

TOPPOPULARRECENT