Wednesday , October 17 2018
Home / سیاسیات / منموہن سنگھ کو اندرا گاندھی امن ایوارڈ

منموہن سنگھ کو اندرا گاندھی امن ایوارڈ

نئی دہلی 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو جاریہ سال کا اندرا گاندھی انعام برائے امن ‘ ترک اسلحہ اور ترقی دیا جائیگا ۔ یہ ایوارڈ انہیں 2004 سے 2014 کے درمیان عالمی سطح پر ہندوستان کے موقف کو مستحکم بنانے کیلئے دیا جائیگا ۔ اندرا گاندھی یادگار ٹرسٹ کے ایک بیان کے بموجب ڈاکٹر منموہن سنگھ کا اس ایوارڈ کیلئے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی قیادت میں بین الاقوامی جیوری نے متفقہ طور پر انتخاب کیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ ایسے تیسرے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں جنہوں نے دو معیادیں پوری کی ہیں۔ ان کی معیاد میں کئی اہم کارنامے انجام دئے گئے جن میں امریکہ کے ساتھ نیوکلئیر معاہدہ بھی شامل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT