Sunday , January 21 2018
Home / Top Stories / منموہن سنگھ کو سونیا گاندھی کی بھرپور حمایت

منموہن سنگھ کو سونیا گاندھی کی بھرپور حمایت

نئی دہلی ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سونیا گاندھی کے بشمول کانگریس کی پوری اعلیٰ قیادت نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ سے اظہاریگانگت کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ تک مارچ نکالا۔ کوئلہ اسکام کیس میں انہیں ملزم کی حیثیت سے سمن دیئے جانے کے خلاف صدر کانگریس نے احتجاج کرتے ہوئے اسے گھناونی حرکت قرار دیا۔ سونیا گاندھی نے آج صبح پارٹی ہیڈکوارٹرس

نئی دہلی ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سونیا گاندھی کے بشمول کانگریس کی پوری اعلیٰ قیادت نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ سے اظہاریگانگت کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ تک مارچ نکالا۔ کوئلہ اسکام کیس میں انہیں ملزم کی حیثیت سے سمن دیئے جانے کے خلاف صدر کانگریس نے احتجاج کرتے ہوئے اسے گھناونی حرکت قرار دیا۔ سونیا گاندھی نے آج صبح پارٹی ہیڈکوارٹرس پر کانگریس کے تمام قائدین کو جمع کیا اور منموہن سنگھ کی رہائش گاہ تک مارچ کی قیادت کی۔ دارالحکومت دہلی میں کانگریس آفس سے نصف کیلو میٹر دوری پر سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ ہے۔ اس مارچ میں منموہن سنگھ کابینہ کے کئی رفقاء پی چدمبرم، آنند شرما، امبیکا سونی اور ویرپا موئیلی شریک تھے۔ کانگریس قائدین نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ عدالت کو سی بی آئی کی جانب سے یہ کہنے کے بعد بھی خاموشی اختیار کی ہوئی ہیکہ کوئلہ تخصیص میں کوئی بھی مجرمانہ طور پر ملوث نہیں ہے۔ سونیا گاندھی نے اعلان کیا ہیکہ وہ منموہن سنگھ کو سمن جاری کرنے کے واقعہ کی تمام قانونی اور دیگر طریقوں سے مقابلہ کریں گی۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ مجھے منموہن سنگھ کے نام سمن جاری ہونے کی خبر سن کر صدمہ ہوا ہے۔ سابق وزیراعظم کی شخصیت سے نہ صرف ہمارا ملک بلکہ ساری دنیا واقف ہے۔

منموہن سنگھ پوری طرح بے قصور ثابت ہوں گے : کمل ناتھ
نئی دہلی ۔ /12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے وزیراعظم منموہن سنگھ کی بھرپور تائید کی ہے جنہیں کوئلہ اسکام مقدمہ میں ملزم کی حیثیت سے سمن جاری کیا گیا ہے ۔ دریں اثناء سینئر کانگریسی قائد کمل ناتھ نے آج کہا کہ ماہر معاشیات سیاستداں مکمل طور پر بے قصور ثابت ہوں گے ۔ منموہن سنگھ کی کابینہ میں وزیر رہنے والے کمل ناتھ نے کہا کہ ہم عدالت میں مقدمہ لڑیں گے ۔ منموہن سنگھ نہ صرف بے قصور بلکہ مکمل طور پر بے قصور ثابت ہوں گے ۔ متنازعہ حصول اراضی قانون کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کاشتکار دشمن قانون سازی ہے اور کانگریس اس کی راجیہ سبھا میں مخالفت کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT