Friday , January 19 2018
Home / سیاسیات / منموہن سنگھ کے نئے گھر میں چمگاڈر اور پرندوں کا بسیرا

منموہن سنگھ کے نئے گھر میں چمگاڈر اور پرندوں کا بسیرا

نئی دہلی ۔ /25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کاکل نئے گھر میں استقبال ہوگا لیکن ان کا خیرمقدم کرنے والے ہمہ اقسام کے پرندے ، جانور اور چمگاڈر ہوں گے ۔ منموہن سنگھ موتی لال نہرو بنگلہ میں کل منتقل ہورہے ہیں شہرکے لیوٹزائن زون میں تین ایکر پر پھیلے پلاٹ پر تقریباً 40 اقسام کے درخت بشمول پیپل ، ارجن، گلہیر، جامن ، نیم ، آم ا

نئی دہلی ۔ /25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کاکل نئے گھر میں استقبال ہوگا لیکن ان کا خیرمقدم کرنے والے ہمہ اقسام کے پرندے ، جانور اور چمگاڈر ہوں گے ۔ منموہن سنگھ موتی لال نہرو بنگلہ میں کل منتقل ہورہے ہیں شہرکے لیوٹزائن زون میں تین ایکر پر پھیلے پلاٹ پر تقریباً 40 اقسام کے درخت بشمول پیپل ، ارجن، گلہیر، جامن ، نیم ، آم اور سیمل واقع ہیں ۔ اس کے علاوہ تقریباً 60 اقسام کے پرندوں اور دودھ پلانے والے جانوروں کا یہاں بسیرا ہے ۔ یہاں کئی چمگاڈروں کو دیکھا جاسکتا ہے ۔ سی پی ڈبلیو ڈی کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور ان کے خاندان کے لئے اس گھر کے تزئین نو کی ذمہ داری سی پی ڈبلیو ڈی کو دی گئی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ بنگلہ کے احاطہ میں چمگاڈر ہر طرف درختوں پر نظر آئیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT