Wednesday , June 20 2018
Home / سیاسیات / منوہر پاریکر کی ریاستی مسائل پر نریندر مودی سے ملاقات

منوہر پاریکر کی ریاستی مسائل پر نریندر مودی سے ملاقات

کولکتہ 10جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر گوا منوہر پاریکر نے آ ج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست سے متعلق مسائل پر گفتگو کی ،جس پروز یراعظم نے اپنے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم نے انہیں تیقن دیا ہے کہ وہ ان مسائل کے حوالے سے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے ساتھ تبادلہ خیال کرینگے۔تاہم میڈیا کے نمائندوں کو یہ بتانے سے انکار کردیا کہ انہو ں نے وزیر اعظم کے ساتھ کن مسائل پرتباد لہ خیا ل کیا ہے۔ انہوںنے کہا انکی یہ ملاقات اگرچہ ریاست کے مسائل کے حوالے سے تھی ،تاہم یہ ایک رازدارانہ بات چیت تھی جسکا وہ اظہار نہیں کرسکتے ۔واضح رہے کہ پاریکر پیر کے روز دہلی میں منعقدہ ایک سرکاری تقریب میں شرکت کیلئے دہلی پہنچے تھے جب انہوںنے وزیر اعظم سے ملاقات کی ۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم کو ریاست کے دورے کیلئے مدعو کیا ہے جہاں وہ دریائے مندوی پر تعمیر کئے گئے تیسرے پل کی تعمیر کا افتتاح کرینگے۔ اسکے علاوہ وزیر اعظم کے ہاتھوں دونا پولا میں واقع مجوزہ کنوینشن سنٹر کا بھی سنگا بنیاد رکھا جائیگا۔پاریکر نے بتایا کہ وزیر اعظم نے انکی دعوت پر مثبت ردعمل کا اظہارکیا ہے ۔بقول انکے اس حوالے سے فی الحال کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے تاہم توقع ہے کہ جاریہ سال اگست میں یہ امور انجام دئے جائنگے۔

TOPPOPULARRECENT