Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / منچال میں قتل کی سنگین واردات پولیس کی مختلف زاویوں سے تحقیقات

منچال میں قتل کی سنگین واردات پولیس کی مختلف زاویوں سے تحقیقات

حیدرآباد /7 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ منچال میں قتل کی سنگین واردات پیش آئی جہاں ایک شخص کے سر کو دھڑ سے الگ کردیا گیا ۔ تاہم پولیس نے اس قتل پر شبہ ظاہر کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ کرن کمار جو میڑچل علاقہ کا ساکن ہے۔ کل رات دیر گئے بے رحمانہ انداز میں اس کا قتل کردیا گیا ۔ اس کا دھڑ موٹر سائیکل اور سر سڑک کے دوسرے کنارے دستیاب ہوا ۔ انسپکٹر پولیس منچال مسٹر گنگادھر نے بتایا کہ کرن کمار اپنی موٹر سائیکل پر شادی میں شرکت کے بعد منچال واپس ہو رہا تھا کہ کنگل کے علاقہ میں بے رحمی سے اس کو قتل کردیا گیا ۔ اس کے جسم پر پولیس نے متعدد نشانات دیکھے اور اس کے ہاتھ اور پیر بھی ٹوٹے ہوئے تھے اور موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ شدہ حالت میں تھی ۔ پولیس کے مطابق سر پر گردن کے حصہ سے تیز دھار ی انتہائی وزنی شئے سے حملہ کیا گیا ہوگا یا کوئی چیز ٹکرائی ہوگی ۔ جس کے سبب سر دھڑ سے الگ ہوگیا ۔ کرن کمار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شادی میں شریک تھا اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہی واپس ہو رہا تھا کرن موٹر سائیکل پر اکیلا تھا جبکہ اس کے ساتھی ایک اور موٹر سائیکل پر دونوں سوار تھے جو آگے نکل گئے تھے اور کافی دیر اس کا انتظار کرنے کے بعد انہوں نے واپس پلٹ کر دیکھا تو قتل کا انکشاف ہوا ۔ کرن کمار کے ولد کی شکایت پر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT