Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / منچریال منڈل پریشد کا آج اجلاس

منچریال منڈل پریشد کا آج اجلاس

منچریال 4 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 5 مارچ کی صبح 11 بجے منچریال منڈل پریشد آفس میں ایک عام جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوگا جس میں منڈل میں جاری ترقیاتی کاموں اور پینے کے صاف پانی کی سربراہی، صاف صفائی، تعلیم اور صحت جیسے موضوعات پر عوامی نمائندوں، سرپنچوں، ایم پی ٹی سیز سے تبادلہ خیال ہوگا۔ یہ بات ایم پی ڈی او منچریال مسٹر احمد حئی نے بتائی۔ انھوں نے منچریال منڈل کے تمام سرپنچوں، ایم پی ٹی سیز کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداروں سے مقررہ تاریخ اور وقت پر شرکت کی ہدایت دی۔

TOPPOPULARRECENT