Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / منچریال میں ایس آئی او کے زیر اہتمام اجتماع

منچریال میں ایس آئی او کے زیر اہتمام اجتماع

منچریال۔/28نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع آرگنائزر ایس آئی او کی اطلاع کے بموجب ’ آؤ کامیابی کی طرف ‘ موضوع پر مشرقی ضلع عادل آباد کی کانفرنس برائے طلباء منچریال مسلم شادی خانہ میں29نومبر اتوار کو ایک روزہ اجتماع صبح 10تاشام 4بجے رکھا گیا ہے۔ اس پروگرام میں جناب محمد معین الدین رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند کریم نگر، مہمان مقررین جناب عبدالمنان اسٹیٹ دعوہ سکریٹری ایس آئی او تلنگانہ اور جناب محمد زبیر ریجنل پریسیڈنٹ ایس ائی او نارتھ تلنگانہ خطاب کریں گے۔ جمیع مسلمانان منچریال و خصوصاً طلباء برادری سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT