Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / منچریال میں ایس بی ایچ کی ایک روزہ ہڑتال

منچریال میں ایس بی ایچ کی ایک روزہ ہڑتال

منچریال ۔ 20 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آل انڈیا بینک ایمپلائز اسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال کے زیراثر آج منچریال میں ایس بی ایچ کے برانچس ایک روزہ ہڑتال میں شامل ہوئے تمام ایس بی ایچ گروپ کے بینکس مکمل بند رہے جس کی وجہ سے عوام اور دیگر کاروباری اداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ایس بی ایچ گروپ مرکزی حکومت کی ایس بی آئی میں ضم کرنے کی پالیسی کے خلاف گزشتہ سالوں سے ایک روزہ ، دو روزہ اور سہ روزہ مکمل بند اور ہڑتال کرتے ہوئے احتجاج کررہے ہیں ۔ ایس بی ایچ ملازمین اور یونین حکومت کی پالیسی سے اختلاف رکھتے ہیں ۔ اس خصوص میں یونین اراکین نے کہا کہ ایس بی ایچ ملازمین اپنی علحدہ شناخت رکھنا چاہتے ہیں وہ ایس بی ایچ گروپس کو ایس بی آئی میں ضم کرنے کے خلاف ہے اس لئے آج ایک روزہ ملک گیر سطح پر بند منایا گیا جو مکمل کامیاب رہا ۔ اس موقع پر ایس بی ایچ ملازمین منچریال برانچ کے سامنے حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ فوراً انضمام کے فیصلے کو غیر مشروط طور پر واپس لے لے ۔ بصورت دیگر مستقبل میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا ۔ اس موقع پر ملازمین مسٹر نریش ، مسٹر راجیش ، سرینواس و دیگر ملازمین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT