Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / منچریال میں تمام خانگی کالجس بند حکومت کے رویہ کے خلاف احتجاج

منچریال میں تمام خانگی کالجس بند حکومت کے رویہ کے خلاف احتجاج

منچریال۔/20 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ پرائیویٹ جونیر ، ڈگری اور انجینئرنگ کالجس کی مشترکہ مجلس عمل نے حکومت تلنگانہ کے اقدامات، خانگی کالجس میں تنقیح کے نام پر ویجلنس، پولیس، اے سی پی ٹیموں کے ذریعہ کرائے جانے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے 18 اپریل سے تمام خانگی کالجس غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیئے ہیں۔ مشترکہ مجلس عمل نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ویجلنس کے بجائے محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کے ذریعہ تنقیح کروائے، بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔ اس خصوص میں منچریال میں 14اپریل سے تمام خانگی کالجس مکمل بند ہیں۔24اپریل کو پولیس کانسٹبلس کے امتحانات ہونے والے ہیں۔ امتحانات کے سنٹرز خانگی کالجس میں بھی الاٹ کئے گئے ہیں جبکہ مشترکہ مجلس عمل نے خانگی کالجس میں امتحانات کا بائیکاٹت کرنے کی دھمکی دی ہے۔

میناریٹی کارپوریشن لون کیلئے
انٹرویو کا انعقاد
ونپرتی۔/20اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی میونسپل 2015-16 کے تحت ایس ٹی اور میناریٹی کارپوریشن میں قرض کی منظوری کیلئے ایس بی آئی، ایس بی ایچ گرامین وکاس بینک، یوکو بینک میں درخواست دینے والے امیدواروں کا آج صبح 11بجے تا شام 5بجے آئی بی گیسٹ ہاوز ونپرتی میں انٹرویو مقرر تھا۔ آج اس انٹرویو میں 4بینکوں کے فیلڈ آفیسرس نے شرکت کرتے ہوئے امیدواروں سے انٹرویو لیا۔ انٹرویو کے موقع پر کثیر تعداد آئی بی گیسٹ ہاوز میں دیکھی گئی۔ اس موقع پر ونپرتی میونسپل عہدیدار کونسلرس و دیگر موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT