Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / منچریال میں شدید سردی کی لہر جاری

منچریال میں شدید سردی کی لہر جاری

منچریال۔/10جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منچریال میں شدید سردی کی لہر جاری رہنے کی وجہ سے بازار میں عوامی چہل پہل اور کاروبار ماند پڑ گئے ہیں۔ دن کے دوران سرد ہوائیں چل رہی ہیں ۔ شام سے قبل ہی عوام گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت چند روز تک جاری رہے گی۔

حادثہ میں فوت شخص کے خاندان کو
انشورنس کی رقم حوالے
سرسلہ۔/10جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سرسلہ ایلا ریڈی پینی منڈل کے متوطن دانی بھاسکر نامی نوجوان کچھ دن قبل ایک حادثہ میں فوت ہوگیا تھا، گائتری کوآپریٹیو بینک میں اس کے نام سیونگ کھاتہ و حادثاتی انشورنس سہولت تھی ایک لاکھ حادثہ انشورنس چیک کو برانچ منیجر کے ریڈی نے کلکٹر سرسلہ کرشنا بھاسکر کے ہاتھوںکلکٹریٹ دفتر میں پروگرام میں مہلوک کے خاندان کے حوالے کیا۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ گائتری بینک عوامی خدمات میں بہت آگے ہے۔ نقد رقم کی قلت کے دوران بھی گائتری بینک نے اپنے کھاتہ داروں کو ضرورت کے مطابق نقد رقم فراہم کرتے ہوئے ستائش حاصل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT