Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / منچریال میں متنازعہ اراضی کا معائنہ

منچریال میں متنازعہ اراضی کا معائنہ

سروے کے بعد حکومت کو رپورٹ روانہ کرنے ضلع کلکٹرکا تیقن
منچریال ۔ /8 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع منچریال کے جئے پور منڈل میں محکمہ جات جنگلات اور ریونیو کے درمیان مُدی گنٹہ گرام پنچایت کے سروے نمبر 139 ، 107 ، 106 ، 132/11 میں موجود 2471 ایکر اراضی کے منجملہ 797 ایکر اراضی محکمہ جنگلات کے ریکارڈ میں موجود ہے ۔ ماباقی اراضی کو لیکر منڈل کے بے زمین غریب خاندان گزشتہ 22 سال سے انہیں اراضی (فاضل اراضی) تقسیم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ اس تنازعہ کے تناظر میں ضلع کلکٹر منچریال مسٹر آر وی کرن نے متنازعہ اراضی منڈل کے مقام کا معائنہ وائس چیرمین و ایم ڈی ، تلنگانہ فاریسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن مسٹر چندن میترا کے ساتھ ملکر کیا ۔ اس موضع پر انہوں نے منڈل کے عوام سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 1969 ء گزٹ کے مطابق مذکورہ سروے نمبرات میں موجود جملہ اراضی کی دوبارہ پیمائش کی جائے گی اور پیمائش فاضل اراضی کی نشاندہی پر حکومت کو رپورٹ روانہ کی جائے گی ۔ حکومت کی منظوری حاصل ہونے کے بعد فاضل اراضی کو مستحق بے زمین خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی ۔ اس موقع پر کلکٹر کے ہمراہ ڈی ایف او ، تحصیلدار ، محکمہ جات جنگلات و ریونیو کے عہدیداروںاور منڈل کے عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT