Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / منڈسور میں گاؤکشی کی افواہ پر کشیدگی

منڈسور میں گاؤکشی کی افواہ پر کشیدگی

منڈسور،5جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس صدر راہل گاندھی کے کل مدھیہ پردیش کے مندسورضلع کے دورے سے قبل ضلع کے ایک گاؤں میں افواہ کی وجہ سے کشیدگی پیدا ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے بعد گاؤں میں پتھراؤ اور آتش زنی ہوئی ۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات قابو میں کیا۔اجین ڈویژن کے انسپکٹر جنرل آف پولیس راکیش گپتا نے ٹیلی فون پر یواین آئی کو بتایاکہ افواہ پھیلتے ہی بھیڑ جمع ہوگئی ۔بھیڑ نے کچھ گمٹیوں کو نذرآتش کرنے کی کوشش کی ،لیکن املاک کو زیادہ نقصان نہیں ہوا۔حالات قابو میں ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ گائے کے ذبیحہ کی افواہ کے بعد کشیدگی پیداہوئی ۔گاندھی کل ضلع کے پپلیا منڈی میں پچھلے سال کسان آندولن کے دوران پولیس فائرنگ میں مارے گئے چھ کسانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ایک ریلی سے خطاب کرنے آرہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT