Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے تانڈور ہائی اسکول کا دورہ

منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے تانڈور ہائی اسکول کا دورہ

یلاریڈی۔/9جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آنے والے دسویں کے سالانہ امتحانات میں صد فیصد نتائج حاصل کرنے کے مقصد کے ساتھ لائحہ عمل تیار کرنے بودھن ڈپٹی ڈی ای او مسٹر پدمانابھم نے ہدایت دی۔ انہوں نے منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے تانڈور ہائی اسکول کا دورہ کرتے ہوئے اچانک تنقیح کی۔ سنکرانتی تعطیلات میں 9جنوری تا 13جنوری روز ایک نصاب کے طور پر دسویں کے طلباء کو تربیتی کلاسیس چلائی جائیں گی۔19جنوری سے تین مرحلوں میں روزانہ امتحانات بھی منعقد کئے جائیں گے اور پھر 22فبروری سے پری فائینل امتحانات ہوں گے۔ بودھن ڈیویژن حدود میں 18منڈلوں میں 7434طلباء دسویں کے سالانہ امتحانات لکھیں گے۔8مارچ سے 15مارچ تک چھٹویں، ساتویں، آٹھویں اور نویں جماعتوں کے امتحانات منعقد کئے جائیں گے21مارچ کو تمام طلباء کے پروگرامس رپورٹس حوالے کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ایم ای او مسٹر گوردھن ریڈی موجود تھے۔ ڈپٹی ڈی ای او مسٹر پدمانابھم نے گوپال پیٹ کے ماڈل اسکول میں نویں جماعت کے طلباء دسویں جماعت کے طلباء کی وداعی تقریب منعقد کی تھی اس میں شرکت کرتے ہوئے مزید کہا کہ دسویں کے تمام طلباء ذوق سے اگر تعلیم حاصل کریں گے تو بہتر نتائج حقیقی ہوں گے۔ امتحانات کو لیکر خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے صرف ہر طالب علم کو ذوق کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر ماڈل اسکول پرنسپال شریمتی سری لتا، ناگی ریڈی پیٹ سرپنچ مسٹر وٹھل ریڈی، گوپال پیٹ ہائی اسکول صدر مدرس، مسٹر گنگا دھر گوڑ اور دوسرے موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT