Tuesday , December 18 2018

منڈل پریشد انتخابات میں میاں بیوی منتخب

نظام آباد:14؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع پریشد ، منڈل پریشد کے انتخابات میں شوہر اور بیوی نے کامیابی حاصل کی ۔ تفصیلات کے بموجب آرمور حلقہ کے ویلپورایم پی ٹی سی کی حیثیت سے ٹی آرایس کی ویملا اور ان کے شوہر ہنمنت رائو دونوں زبردست کامیابی حاصل کی اور یہ دونوں ایک ہی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں ویلپور منڈل کے پڑکل موضع سے تعلق رکھنے وال

نظام آباد:14؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع پریشد ، منڈل پریشد کے انتخابات میں شوہر اور بیوی نے کامیابی حاصل کی ۔ تفصیلات کے بموجب آرمور حلقہ کے ویلپورایم پی ٹی سی کی حیثیت سے ٹی آرایس کی ویملا اور ان کے شوہر ہنمنت رائو دونوں زبردست کامیابی حاصل کی اور یہ دونوں ایک ہی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں ویلپور منڈل کے پڑکل موضع سے تعلق رکھنے والے سابق سرپنچ ضلع پریشد، منڈل پریشد انتخابات سے 3 دن قبل تلگودیشم سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کی اور ہنمنت رائو ٹی آرایس کی جانب سے ایم پی ٹی سی کیلئے اور ان کی بیوی ویملا ویلپور زیڈ پی ٹی سی کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کی ہنمنت رائو نے اپنی حریف امیدوار 402 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ان کی بیوی ویملا اپنے حریف امیدوار پر 1497 ووٹوں کی اکثریت حاصل کی ۔ شوہر اور بیوی کی کامیابی پر سارے خاندان میں مسرت کی لہر دوڑ گئی اور مبارکباد پیش کی ۔

بھونگیر میں کانگریس کا بہترین مظاہرہ
بھونگیر۔/14مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھونگیر اسمبلی حلقہ کے ضلع پریشد و منڈل پریشد انتخابات کے نتائج میں کانگریس پارٹی نے اچھا مظاہرہ کیا ہے۔ بھونگیر اسمبلی حلقہ کے چار منڈلوں کے 4 زیڈ پی ٹی سی نشستوں میں تین ( بھونگیر، بی بی نگر، پوچم پلی ) پر کانگریس اور ایک نشست ( ولی گونڈہ ) پر ٹی آر ایس نے قبضہ کرلیا ہے۔ مزید بھونگیر اسمبلی حلقہ میں 59 ایم پی ٹی سی نشستوں پر کانگریس 43، ٹی آر ایس 13، ٹی ڈی پی 2، سی پی ایم (1) نے جیت حاصل کی ہے۔ ان نتائج سے جہاں کانگریس حلقوں میں مسرت کی لہر ہے تو دوسری جانب یہ نتائج ٹی ڈی پی اور ٹی آر ایس کیلئے باعث تشویش ہیں۔

TOPPOPULARRECENT