Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / منڈل پریشد سرپور ٹاون کا اجلاس

منڈل پریشد سرپور ٹاون کا اجلاس

سرپور ٹاون 26 اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون ایم پی ڈی او میٹنگ ہال میں 25 اگست کے روز صبح 11.30 بجے منڈل پریشد جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اس اجلاس کی کارروائی ایم پی ڈی او ایم اے علیم نے چلائی ۔ اس اجلاس کی صدارت منڈل پریشد صدر محترمہ این ریکھا ستیہ نارائن نے انجام دی ۔ اس منڈل پریشد اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں تحصیلدار رمیش باب

سرپور ٹاون 26 اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون ایم پی ڈی او میٹنگ ہال میں 25 اگست کے روز صبح 11.30 بجے منڈل پریشد جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اس اجلاس کی کارروائی ایم پی ڈی او ایم اے علیم نے چلائی ۔ اس اجلاس کی صدارت منڈل پریشد صدر محترمہ این ریکھا ستیہ نارائن نے انجام دی ۔ اس منڈل پریشد اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں تحصیلدار رمیش بابو ،سی ڈی پی او محترمہ ونوجہ ،وٹرنری ڈاکٹر کماری تروپتماں ،منڈل ایجوکیشن آفیسر پربھاکر ،اگریکلچر آفیسر پرساد ،آر ڈبلیو ایس اے ای روی کمار ،پنچایت راج انجینئر رمیش بابو ،اے ای ہاوزنگ راموجی نائک ،اے پی ایم وینکٹا رمنا کے علاوہ زیڈ پی ٹی سی رام نائک نائب صدر پریشد محمد سہیل احمد ، ایم پی ٹی ستیہ نارائنا ،محترمہ این سواتی ،ایم پی ٹی سی سیتہ منڈل پریشد معاون رکن ایم اے عقیل کے علاوہ منڈل کے تمام سرپنچوں اور متعلقہ عہدیداروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر ایم پی ڈی او ایم اے علیم نے جلسہ کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے عوامی مسائل کی یکسوئی اور عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ اس لئے ہر حال میں عوام کو تعلیمی سہولت کے ساتھ ساتھ عوام کو آمد و رفت کی سہولت پہنچانے کی غرض سے سڑکوں کی تعمیر جاری ہے ۔ اور عوام کو آمد و رفت کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ درمیان میں نائب صدر منڈل پریشد محمد سہیل احمد نے کہا کہ آر ڈبلیو اسی عہدیدار عوامی مسائل کی یکسوئی کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے آر ڈبلیو ایس عہدیدار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسم برسات میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو پینے کے پانی کیلئے کافی دشواریاں ہورہی ہیں لیکن محکمہ آر ڈبلیو ایس عہدیدار عوام کو پینے کے پانی کی سربراہی کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں اور پینے کے پانی کی سہولت کے اقدامات بھی نہیں کئے ہیں ۔ اس موقع پر منڈل سطح کے عہدیداروں نے اپنے اپنے عہدیداروں کی تفصیلات بتائی ۔

TOPPOPULARRECENT