Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / منڈل پریشد چیریال کا اجلاس کا انعقاد

منڈل پریشد چیریال کا اجلاس کا انعقاد

مدور۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی جنگاؤں میں شامل چیریال و کمراوپلی منڈل کی مشترکہ جنرل باڈی کا سہ ماہی اجلاس آج منڈل دفتر چیریال پر صدر منڈل پریشد ایم سری دھر کی زیرصدارت منعقد ہوا جوکہ پہلی مرتبہ پرامن و خوشگوار انداز میں کسی شور شرابے و لڑائی جھگڑے کے بغیر اپنے اختتام کو پہنچا۔ اجلاس میں مقامی رکن اسمبلی سی ریڈی یادگری ریڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ انچارج منڈل آفیسر رام پرساد نے پہلے سے طئے شدہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس کی کارروائی چلائی۔ جنرل باڈی اجلاس کے دوران مذکورہ منڈلوں میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران ہوئے مختلف ترقیاتی کاموں کی متعلقہ حکام نے منڈل پریشد ارکان و سرپنچوں کو واقف کروایا، نیز آئندہ تین ماہ کے دوران انجام دینے والے ترقیاتی کاموں کی نشاندہی کرنے کا مشورہ دیا، بالخصوص تمام مواضعات میں صد فیصد انفرادی بیت الخلاؤں کی تعمیر کے نشانے کو پورا کرنے کیلئے اولین ترجیح دینے کا جنرل باڈی اجلاس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT