Tuesday , December 11 2018

منڈل پریشد گدوال مجلس عاملہ کے اجلاس کا انعقاد

بنیادی مسائل پر عہدیداران اور سیاسی قائدین میں گرما گرم مباحث

بنیادی مسائل پر عہدیداران اور سیاسی قائدین میں گرما گرم مباحث
گدوال 19 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل پریشد گدوال مجلس عاملہ کا عام اجلاس جناب محمد سبحان کی زیرصدارت منڈل پریشد میٹنگ ہال منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی جناب بنڈاری بھاسکر صدر ضلع پریشد محبوب نگر چوک (زیڈ پی ٹی سی) گدوال بھی ہیں، شرکت کی۔ ان کے علاوہ تمام محکمہ جات کے عہدیدار اور ایم پی ٹی سیز سرپنچ نے شرکت کی۔ مذکورہ اجلاس میں گدوال منڈل کے بنیادی مسائل کو لیکر عہدیداران اور سیاسی قائدین ہیں گرما گرم مباحث ہوئے خاص کر برقی مسائل کو لیکر ایم پی ٹی سیز اور سرپنچ نے کہاکہ برقی کی غیر مؤثر سربراہی کے سبب عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ایم پی ٹی سیز اور سرپنچوں نے کہاکہ منڈل میں برقی نظام کافی خراب ہوچکا ہے۔ منڈل کے رہائشی علاقوں میں جگہ جگہ برقی تار کھمبے سے نیچے جھولنے کی وجہ سے عوام میں ڈر و خوف کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔ اُنھوں نے مذکورہ مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی انچارج آفیسر ڈاکٹر سرسوتی نے محکمہ سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ اس دوران بھی سیاسی قائدین نے شدید تنقید کی۔ ڈاکٹر سرسوتی نے کہاکہ محکمہ صحت کی جانب سے دیہی سطح پر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے جانے کے دعوے پر مسٹر پکرا دھریم پی ٹی سی ملکھل پلی نے کہاکہ محکمہ صحت کی جانب سے گدوال منڈل میں کوئی مؤثر اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔ آئے دن سرکاری دواخانہ گدوال میں ادویات کی قلت اور بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث غریب عوام کو کافی دشواریوں سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ ایم پی ٹی سی بیرول مسٹر ریڈی نے کہاکہ 104 ، 108 کا تو کوئی پتہ ہی نہیں کہ وہ کب مواضعات میں آتے ہیں اور کس طریقہ سے عوام کا علاج کرتے ہیں۔ اس اجلاس میں آئی سی ڈی ایس گدوال کے عہدیداروں نے محکمہ آئی سی ڈی ایس کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ اس دوران بھی سیاسی قائدین نے شدید تنقید کی۔ ایڈی گون پلی اور کونڈا پلی کے سرپنچ نے مطالبہ کیاکہ وہ جب کبھی آنگن واڑی سنٹرس کا دورہ کریں تو مقامی عوامی نمائندوں کو اس کی اطلاع دے دیا کریں۔ اجلاس میں محکمہ حیوانات کے ڈاکٹر کی رپورٹ پر صدر ضلع پریشد محبوب نگر کافی برہم ہوئے اور سرکاری عہدیداروں کو اپنے فرائض کی انجام دہی پوری دیانتداری سے انجام دینے کی تاکید کی۔ اجلاس میں دیگر عہدیداروں نے بھی اپنی اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اپنی کارکردگی سے عوامی نمائندوں کو واقف کروایا۔ اس موقع پر آر ڈبلیو ایس انجینئر خورشید، سپرنٹنڈنٹ منڈل پریشد عبدالجبار بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT