Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / منڈل گندھاری کے درگم گرام پنچایت میں بدعنوانیاں

منڈل گندھاری کے درگم گرام پنچایت میں بدعنوانیاں

ڈی ایل پی او راملو کی جانب سے تحقیقات ، ریکارڈ ضبط
یلاریڈی۔/25مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل گندھاری حدود کے درگم گرام پنچایت کے فنڈ میں بدعنوانی پر کاماریڈی DLPO مسٹر راملو نے انکوائری کی۔ گرام پنچایت میں 2013اور 2014 کے دیگر فنڈس کے لاکھوںروپئے کی بدعنوانی ہونے کی گجرال تانڈا سے تعلق رکھنے والے موجی رام نائیک نے ضلع کلکٹر سے اور ڈی پی او سے شکایت کی۔ جس کے بعد DLPO نے احکامات ملنے پر انکوائری کرتے ہوئے ریکارڈ کو ضبط کرلیا۔ مکمل انکوائری کے بعد DPO کو رپورٹ پیش کرنے کی بات کہی۔ اس موقع پر مسٹر آنند، سرپنچ مسٹر نریندر، منڈل پریشد ارکان مسٹر شنکر نائیک، موچی رام نائیک کشن نائیک، ستیا نائیک، پنچایت سکریٹری شریمتی سنیتا اور پنچایت کے ارکان موجود تھے۔ منڈل لنگم پیٹ جلدی پلی گرام پنچایت حدود کے وی آر موہن پر بھی انکوائری کروائی گئی۔ منڈل تحصیلدار مسٹر کودنڈا رام ریڈی کے مطابق وی آر او مواضعات کا رُخ کرنے پر عوام نے آر ڈی او مسٹر ناگیش سے شکایت کی تھی۔ آر ڈی او کے احکامات پر تحصیلدار نے جلدی پلی مواضعات کو جاکر انکوائری کی۔

TOPPOPULARRECENT