Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / منڈے کی موت : سی بی آئی تحقیقات کا فیصلہ وزیر اعظم کرینگے

منڈے کی موت : سی بی آئی تحقیقات کا فیصلہ وزیر اعظم کرینگے

نئی دہلی 5 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیر دہی ترقیات گوپی ناتھ منڈے کی سڑک حادثہ میں موت کی سی بی آئی تحقیقات کے مطالبہ پر مرکزی وزیر مسٹر نتن گڈری نے آج واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس تعلق سے کوئی فیصلہ کرینگے ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کل وزیر اعظم اور منڈے کے افراد خاندان سے بات چیت کی ہے ۔ اب یہ فیصلہ کرنا وزیر اعظم کا کام ہے کہ کس طرح کی کارروائی سے حقائق کو منظر عام پر لایا جاسکتا ہے ۔ گڈکری نے کہا کہ اگر حادثہ کے تعلق سے شکوک و شبہات ہیں تو انہیں دور کرنے کی ضرورت ہے ۔

منڈے کی موت کی سی بی آئی تحقیقات کی حمایت : شرد پوار
نئی دہلی 5 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا کہ وہ مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے مرکزی وزیر دیہی ترقیات گوپی ناتھ منڈے کی موت کے حقائق کو منظر عام پر لانے سی بی آئی تحقیقات کروائیں۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ایک مکتوب نریندر مودی کو روانہ کرتے ہوئے کہا کہ منڈے کے حامیوں کے ذہنوں میں کچھ شبہات ہیں جنہیں دور کرنے سی بی آئی تحقیات ضروری ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم سے خواہش کی کہ وہ اس سڑک حادثہ کی تحقیقات کے احکام جا ری کریں۔

TOPPOPULARRECENT