Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / منکھال کی فارما کمپنی میں دھماکہ‘ چھ افراد جھلس کر خاکستر

منکھال کی فارما کمپنی میں دھماکہ‘ چھ افراد جھلس کر خاکستر

حیدرآباد۔8فبروری ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ مہیشورم میں پیش آئے خوفناک حادثہ میں چھ مزدور ہلاک ‘ دیگر زخمیہوگئے ۔ بتایا جاتاہیکہ ایک فارما کمپنی میں یہ دھماکہ ہوا ‘ جہاں ری ایکٹر کے پھٹ پڑنے سے زوردار دھماکہ ہوا اور کمپنی میں آگ پھیل گئی ۔ دھماکہ کے وقت مزدور ری ایکٹر کے قریب روزآنہ کیطرح کام میں مصروف تھے اور وہ دھماکہ کی لپیٹ میں آگئے ۔یہ دھماکہ مہشیورم منکھال کی فارما کمپنی میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق زور دار دھماکہ کے سبب پانچ مزدور برسرموقع اور ایک علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 22سالہ کوسارم ‘ 23سالہ دیورام ‘ 24سالہ جوگی رام ‘25سالہ داسورام ‘ 28سالہ وینکٹیش اور 30سالہ سنیل ہلاک ہوگیا ۔ چاروں کا تعلق ریاست چھتیس گڑھ سے بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ سنیل جو شدید زخمی تھا علاج کیدوران ہلاک ہوگیا ۔ اطلاع کے ساتھ ہی پولیس کے اعلیٰ عہدیدار مہیشورم پہنچ گئے ۔ اس خصوص میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایل بی نگر زون محمد تفسیر اقبال نے بتایا کہ پولیس دھماکہ کی وجوہات کا پتہ چلانے میں مصروف ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی میں ری ایکٹر سے جڑے ہوئے فلٹر کے ذریعہ دھماکہ پیش آنے کی ابتدائی اطلاعات پائی جاتی ہے ۔ تاہم پولیس نے کہا کہ مزدوروں کی حفاظت کیلئے کمپنی کے ذمہ داروں کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی خامی کو نوٹ کیا ہے اور تحقیقات کی تکمیل کے بعد پولیس اپنی سخت کارروائی کو انجام دے گی ۔

TOPPOPULARRECENT