Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / منگلورو میں اتوار کو ترقیاتی کاموں کا افتتاح

منگلورو میں اتوار کو ترقیاتی کاموں کا افتتاح

منگلورو 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا 252.50 کروڑ روپئے مالیت کے ترقیاتی کاموں کا 22 اکٹوبر کو یہاں سے قریب بنتوال میں منعقد شدنی تقریب میں آغاز کریں گے، ریاستی وزیر جنگلات اور ڈسٹرکٹ انچارج وی رامناتھ رائے نے آج یہ بات بتائی۔ اُنھوں نے یہاں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ 148.29 کروڑ روپئے کی تخمینی لاگت والے تکمیل شدہ پراجکٹس کا افتتاح بھی ہوگا اور اُسی روز 104.21 کروڑ روپئے لاگتی کاموں کے لئے سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ تکمیل شدہ کاموں میں 10 کروڑ روپئے کی لاگت والا منی ودھان سودھا، انسپکشن بنگلہ (3 کروڑ روپئے ، کے ایس آر ٹی سی بس اسٹانڈ لاگتی 10 کروڑ روپئے، 100 بستروں والا اسپتال لاگتی 6.15 کروڑ روپئے) شامل ہیں۔ چیف منسٹر جن کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اُن میں کوشیا پانجے منگیش راؤ آڈیٹوریم اور کئی دیہات کو پینے کے پانی کی سربراہی والا پراجکٹ شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT