Saturday , August 18 2018
Home / ہندوستان / منگلور میں ایک اور گینگ وار : چار نوجوان زخمی

منگلور میں ایک اور گینگ وار : چار نوجوان زخمی

منگلور ۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راؤ اینڈ راؤ سرکل کے قریب پیش آئے ایک گینگ وار میں چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ زخمیوں کی شناخت بندرگاہ کے مقیم شفیق45 ، حفیظ 22 اور انیس 22 سال کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہیکہ یہاں قریب واقع ایک شراب کی دکان کے سامنے ان تینوں افراد پر ایک گینگ نے حملہ کردیا تھا اس بیچ ایک اور نوجوان ان کو بچانے کیلئے پہنچا تو حملہ آوروں نے اس پر بھی حملہ کردیا۔ حملہ آور کار پر سوار آئے تھے اور سب کے ہاتھوں میں تیز دھار ہتھیار تھے، حملے کے وجوہات سامنے نہیں آئے ہیں۔ پانڈیشور پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

 

مہاراشٹرا سے 6 ماہ میں 2,965 لڑکیاں لاپتہ : چیف منسٹر
ناگپور 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیویندر فڈنویس نے آج کہاکہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 2,965 لڑکیاں اس ریاست سے لاپتہ ہوئی ہیں۔ یکم جنوری تا 30 جون 2016ء کے درمیان لاپتہ ہونے والی 2881 لڑکیوں سے یہ تعداد کچھ زیادہ ہے۔ چیف منسٹر نے بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی رندھیر ساورکر کے سوال پر ایوان میں پیش کردہ تحریری جواب میں یہ بات بتائی۔ چیف منسٹر نے جو محکمہ داخلہ کے سربراہ بھی ہیں کہاکہ ’’اس ضمن میں کسی مخصوص ٹول کے خلاف کوئی کیس درج نہیں کیا گیا۔ 12 پولیس اسٹیشنوں کو اس قسم کی سرگرمیوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT