Sunday , April 22 2018
Home / Top Stories / !منگلور کی کارپوریٹر نے اپنی آٹھ سالہ بیٹی کا نام آصفہ رکھا

!منگلور کی کارپوریٹر نے اپنی آٹھ سالہ بیٹی کا نام آصفہ رکھا

منگلور۔ 16 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام) کشمیر کی مظلوم آٹھ سالہ بچی آصفہ کے نام پر نام رکھنے کا سلسلہ لگتا ہے جاری رہے گا، کیرلا کے ایک صحافی کے بعد اب منگلورکی ایک کانگریس کارپوریٹر نے آج کانگریس پارٹی کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا کہ وہ اپنے آٹھ سالہ بچی کا نام آصفہ کے نام سے بدل دیں گی۔ انہوں نے اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے آصفہ کے ساتھ درندگی کی حدیں پار کرنے وال خاطیوں کے خلاف اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھارت ماتا کی جئے ‘‘کا نعرہ لگانے والے آج خواتین کو تحفظ فراہم نہیں کررہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی پارٹی کے لوگ گذشتہ انتخابات میں میرے ساتھ بھی بر اسلوک کیا تھا، ہندو کے نام پر کالک پوتنے والے ایسے لوگوں کی کئی ویڈیوز میرے پاس ہیں ، جنہوں نے نازیبا سلوک کیا تھا، انہوں نے کہا کہ کشمیر میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ جو زیادتی ہوئی اس کے اظہار کے لئے الفاظ نہیں ہیں، اس بربریت نے پورے ہندوستان کا سر نیچا کردیا۔ ایسے ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا ہونی چاہئے۔ ایک آٹھ سالہ بچی کی ماں ہونے کے ناطے اس درد کو مجھ سے زیادہ اور کون محسوس کرسکتاہے، اسی وجہ سے میں نے یہ فیصلہ لیا کہ اپنی بچی کا نام بدل کر آصفہ رکھ دوں۔

TOPPOPULARRECENT