Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / منگل ہاٹ کی مظلوم 9 سالہ لڑکی کو 10 ہزار کی امداد

منگل ہاٹ کی مظلوم 9 سالہ لڑکی کو 10 ہزار کی امداد

صدر نشین وقف بورڈ محمد سلیم کا مستحسن اقدام ، شخصی طور پر بھی مدد کرنے کا تیقن
حیدرآباد ۔ 17۔ اکتوبر (سیاست نیوز) صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم نے منگل ہاٹ میں اشرار کی ہوس کا شکار 9 سالہ لڑکی کے غریب خاندان کیلئے 10,000 روپئے امداد جاری کی ہے ۔ منگل ہاٹ سے تعلق رکھنے والے افراد نے آج حج ہاؤز پہنچ کر اس خاندان کی معاشی پریشانیوں سے واقف کرایا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کمسن لڑکی کو اشرار نے اپنی ہوس کا شکار بنایا اور وہ ابھی بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔ لڑکی کے والد کا حال ہی میں انتقال ہوگیا اور یہ غریب خاندان مالی مشکلات کا شکار ہے۔ اس خاندان کی بپتا سننے کے بعد صدرنشین وقف بورڈ نے 10,000 روپئے کی منظوری دی اور فوری طور پر چیک لڑکی کے گھر والوں کے حوالے کیا گیا۔ محمد سلیم نے کہا کہ شخصی طور پر بھی اس خاندان کی مدد کریں گے۔ مذکورہ خاندان اور مقامی افراد نے صدرنشین وقف بورڈ سے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر چیف اگزیکیٹیو آفیسر منان فاروقی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT