Tuesday , June 19 2018
Home / جرائم و حادثات / منگنی تقریب میں چاقو کے ساتھ رقص پر ایک شخص ہلاک

منگنی تقریب میں چاقو کے ساتھ رقص پر ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ 6 جنوری (سیاست نیوز) منگنی کی تقریب میں چاقو کے ساتھ رقص کرنے کے دوران ایک نوجوان زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ رائے درگم پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا جہاں 16 سالہ سید حمید ہلاک ہوگیا۔ سرکل انسپکٹر رائے درگم مسٹر رامبابو کے مطابق سید حمید جو 9 ویں جماعت کا طالب علم تھا، درگاہ حسین شاہ ولیؒ کے احاطہ میں رہتا تھا، کل رات اس علاقہ میں ایک منگنی کی تقریب جاری تھی اور باجے کے درمیان رقص جاری تھا ایک نوجوان اپنے ہاتھ میں چاقو لیکر بے ڈھنگی انداز سے ناچ رہا تھا کہ چاقو کی زد میں آکر سید حمید شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر ٹولی چوکی کے مقامی ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور ابتدائی علاج کے بعد نانل نگر کے ایک ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT