Sunday , June 24 2018
Home / Top Stories / منگولیہ کو ایک ارب امریکی ڈالر کا قرض دینے ہندوستان کا اعلان

منگولیہ کو ایک ارب امریکی ڈالر کا قرض دینے ہندوستان کا اعلان

اولان ۔ بیتور ۔ /17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے منگولیہ کو انفراسٹرکچر کے فروغ کیلئے ایک ارب امریکی ڈالر کا قرض دینے کا آج اعلان کیا ۔ اس دوران ان دونوں ملکوں نے حکمت عملی کی ساجھیداری میں توسیع کرتے ہوئے دفاعی تعاون میں اضافہ سے اتفاق کیا ۔ علاوہ ازیں سیول نیوکلیر اور دیگر شعبوں میں اشتراک کے نئے موقعو ںکا پتہ چلانے کا فیصلہ کیا ۔

اولان ۔ بیتور ۔ /17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے منگولیہ کو انفراسٹرکچر کے فروغ کیلئے ایک ارب امریکی ڈالر کا قرض دینے کا آج اعلان کیا ۔ اس دوران ان دونوں ملکوں نے حکمت عملی کی ساجھیداری میں توسیع کرتے ہوئے دفاعی تعاون میں اضافہ سے اتفاق کیا ۔ علاوہ ازیں سیول نیوکلیر اور دیگر شعبوں میں اشتراک کے نئے موقعو ںکا پتہ چلانے کا فیصلہ کیا ۔ وزیراعظم مودی نے اپنے دو روزہ دورہ کے موقعہ پر اپنے منگولیائی ہم منصب چمڈسائیکھان بیلج سے وسیع تر تبادلہ خیال کیا اور دونوں قائدین نے باہمی اقتصادی ساجھیداری کو ایک نئی سطح پر پہونچانے کا عہد کیا ۔ نریندر مودی نے اسٹیٹ پیلس میں سائیکھان بیلج کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوپئے کہا کہ منگولیا کی اقتصادی صلاحیت اور انفراسٹرکچر کے فروغ کیلئے ہندوستان کی جانب سے ایک ارب امریکی ڈالر کے قرض کا اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی ہورہی ہے ۔ انہوں نے منگولیا آج ’’مشرق میں کام‘‘ سے متعلق ہندوستانی پالیسی کا ایک اٹوٹ حصہ بن چکا ہے ۔ ایشیاء کی بحرالکاہل کے علاقہ کے مستقبل سے ہندوستان اور منگولیاکی تغدیہ میں قریبی تعلق رکھتی ہیں ۔ ہم اس علاقہ میں امن ، استحکام اور خوشحالی پر پیشرفت کیلئے مشترکہ طور پر کام کرسکتے ہیں ۔ دونوں وزرائے اعظم نے اپنی بات چیت کے دوران باہمی تعلقات کو مستحکم بناتے ہوئے جامع ساجھیداری کو حکمت عملی کی ساجھیداری کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا اور دوستانہ تعلقات و تعاون کے سمجھوتہ کی تجدیدسے اتفاق کیا ۔

TOPPOPULARRECENT