Tuesday , August 14 2018
Home / جرائم و حادثات / منگیتر کیساتھ شادی کی شاپنگ کرنے والی لڑکی حادثہ میں ہلاک

منگیتر کیساتھ شادی کی شاپنگ کرنے والی لڑکی حادثہ میں ہلاک

حیدرآباد ۔ 11نومبر (سیاست نیوز) سرورنگر حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک لڑکی فوت ہوگئی جو اپنے منگیتر کے ہمراہ شادی کی خریداری کیلئے حیدرآباد آئی تھی۔ سرورنگر پولیس کے مطابق 21 سالہ گیتا شری جو ضلع کھمم کے ساکن شخص ویلانائیک کی بیٹی تھی۔ اس لڑکی کی شادی شیری ناتھ نامی نوجوان کے ساتھ طئے ہوئی تھی اور 21 نومبر کو شادی مقرر تھی۔ دونوں شادی کی خریداری کیلئے موٹر سیکل پر کھمم سے حیدرآباد آئے تھے اور خریداری کے بعد واپس ہورہے تھے کہ کتہ پیٹ کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں لڑکی برسرموقع ہلاک اور اس کا منگیتر شدید زخمی ہوگیا جبکہ دوسرے حادثہ میں 22 سالہ محمد سلیمان جو پیشہ سے پی او پی کا کام کرتا تھا۔ سرورنگر میں رہتا تھا جسکا تعلق اترپردیش سے بتایا گیا ہے۔ کل یہ نوجوان اپنے دو ساتھیوں گوتم اور یادو کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار آٹو کی زد میں آکر سلیمان برسرموقع ہلاک ہوگیا اور اس کے ساتھی زخمی بتائے گئے ہیں۔ پولیس سرورنگر مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT