Wednesday , February 21 2018
Home / جرائم و حادثات / منگیتر کے والد اور منگیتر کی ہراسانی پر نوجوان کی خودکشی

منگیتر کے والد اور منگیتر کی ہراسانی پر نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد /9 نومبر ( سیاست نیوز ) منگیتر اور اسکے والد کی مبینہ ہراسانیوں سے تنگ آکر ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ جس کی شادی طئے ہونے کے بعد ٹوٹ چکی تھی ۔ یہ واقعہ حیات نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 23 سالہ شیوا کمار نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیشہ سے کیاب ڈرائیور شیوا کمار حیات نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس کی شادی روجا نامی لڑکی سے جاریہ سال مئی میں طئے پائی تھی ۔ لیکن شادی سے چند روز قبل ہی روجا نے کسی اور سے شادی کرلی اور کمار کے خلاف پولیس میں شکایت کرتے ہوئے ہراسانی کے الزامات عائد کئے جس کے بعد پولیس نے کارروائی کے دوران شیوا کمار کو جیل منتقل کردیا تھا جو جیل سے رہائی کے بعد گذشتہ روز اپنے مکان پہونچا اور گھر سے تین سو روپئے لیکر موٹر سائیکل پر چلاگیا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ہوگی ۔ پولیس حیات نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT