منیجر گرامینا بینک قتل کیس میں ایک ملزم گرفتار

نظام آباد:12؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میدک ضلع کے نارائن کھیڑ مانجرا گرامینا بینک منیجر راج شیکھر ریڈی کے قتل کیس میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا۔ سب انسپکٹر IVٹائون نے بتایا کہ نظام آباد کوٹ گلی میں مقیم اپنی والدہ کے پاس ملاقات کی غرض سے بینک منیجر راج شیکھر ریڈی یکم ؍ نومبر کے روز اس روز بھی آئے تھے اور

نظام آباد:12؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میدک ضلع کے نارائن کھیڑ مانجرا گرامینا بینک منیجر راج شیکھر ریڈی کے قتل کیس میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا۔ سب انسپکٹر IVٹائون نے بتایا کہ نظام آباد کوٹ گلی میں مقیم اپنی والدہ کے پاس ملاقات کی غرض سے بینک منیجر راج شیکھر ریڈی یکم ؍ نومبر کے روز اس روز بھی آئے تھے اور والدہ ان کے دوسرے فرزند کے پاس تھی۔ راج شیکھر ریڈی شراب نوشی کے بعد ریلوے اسٹیشن پہنچ کر نظام ساگر کے نونیت نریش نامی سے ملاقات کی اور اسے اپنے ساتھ لایا اور رقم کی لالچ بتائی گھر پہنچنے کے بعد منیجر راج شیکھر ریڈی اس کے ساتھ غلط سلوک کرنا شروع کردیا۔ جس پر نونیت نریش نے اعتراض کرنا شروع کیا تو بینک منیجر اسے دھمکی دیتے ہوئے چور کہے کر چیخ و پکار کرنے کی دھمکی دی ، جس پر نریش نے حملہ کرتے ہوئے اس کا گلہ توال سے گھونٹ دیا اوروہ ہلاک ہوگیا۔ نریش اس کا سیل فون لیکر فرار ہوگیا۔ پولیس نے سیل فون کی مدد سے نریش کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا۔

رکن اسمبلی نندیال کی
درخواست ضمانت مسترد
نندیال۔/12نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کرنول میں رکن اسمبلی نندیال مسٹر بھوماناگی ریڈی کی درخواست ضمانت کو تھرڈ ایڈیشنل انچارج مجسٹریٹ مسٹر این رام لنگا ریڈی نے مسترد کردیا۔ گذشتہ ماہ 30تاریخ کو میونسپل کونسل کے اجلاس میں پیش آئے ناخوشگوار واقعہ پر بھوما ناگی ریڈی کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے جبکہ یکم نومبر کو پولیس کے روبرو رکن اسمبلی بھوما ناگی ریڈی نے خود سپردگی اختیار کرلی تھی۔ انہیں حراست میں لینے کے بعد دو ہفتہ تک ریمانڈ میں بھیج دیا گیا تاہم خرابی صحت کی بنیاد پر انہیں نمس حیدرآباد میں شریک کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT