Sunday , October 21 2018
Home / سیاسیات / منی شنکر ایئر کے گھر میٹنگ میں گجرات یا احمد پٹیل پر کوئی بات نہیں ہوئی

منی شنکر ایئر کے گھر میٹنگ میں گجرات یا احمد پٹیل پر کوئی بات نہیں ہوئی

ایئر کے گھر پر میٹنگ میں شریک سابق آرمی چیف جنرل دیپک کپورکا دعویٰ
نئی دہلی11دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) سابق آرمی چیف جنرل دیپک کپور نے دعوی کیا ہے کہ کانگریس سے معطل سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر منی شنکر ائیر کے گھر پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری اور ہائی کمشنر عبدالباسط کی موجودگی میں ایک میٹنگ ہوئی تھی اور وہاں میں خود بھی موجود تھا۔ایک انگریزی روزنامہ اخبار کے مطابق جنرل کپور نے اس سے بات چیت میں دعوی کیا ’’جی ہاں، میں اس میٹنگ کا حصہ تھا۔اس میٹنگ میں ہند۔ پاک تعلقات کے علاوہ کسی معاملے پر بات چیت نہیں ہوئی‘‘۔بی بی سی کے مطابق سینئر صحافی پریم شنکر جھانے ان سے کہا کہ وہ بھی مسٹر ایئر کے گھر پر ہونے والی اس میٹنگ میں شامل تھے . مسٹر جھا نے بھی دعوی کیا ہے کہ اس بات چیت میں گجرات یا احمد پٹیل کا ذکر نہیں ہوا ہے ۔مسٹر جھا کے مطابق-” یہ ایک ذاتی ملاقات تھی. قصوری صاحب اور منی شنکر ائیر پرانے دوست ہیں۔ اس میٹنگ میں ہند-پاک تعلقات کو کس طرح بہتر کیا جائے ، اس پر بات ہوئی تھی”۔وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ نے مسٹر ائیر کے گھر پر سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور سابق نائب صدر حامد انصاری کی موجودگی میں گجرات انتخابات کے دوران پاکستانی ہائی کمشنر، وہاں کے سابق وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی مبینہ خفیہ ملاقات پر سوال اٹھاتے ہوئے کل کہا تھا کہ کانگریس کو بتانا چاہئے کہ اس کا مقصد کیا تھا۔مسٹر مودی نے کہا تھا کہ پاکستانی فوج کے سابق ڈائرکٹر جنرل ارشد رفیق نے یہ بھی کہا تھا کہ گجرات میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل کو وزیر اعلی بنانے کے لئے لوگوں کو حمایت کرنی چاہیے . انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کا اتنا بڑا رٹائرڈ افسر گجرات انتخابات میں کیوں سر گھسا رہا ہے ۔کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے اس پر کہا تھا’’ ملک کے اعلیٰ ترین عہدہ پر بیٹھ کر وزیراعظم بے بنیاد الزام لگا رہے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہاکہ ’’مودی جی فکر مند، مایوس اور ناراض ہیں۔ ایسے بیان میں کوئی سچائی یا حقیقت نہیں ہے اور یہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ ایسا رویہ وزیراعظم کو زیب نہیں دیتا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT