Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / منی لانڈرنگ معاملے میں روہت ٹنڈن کا قریبی یوگیش متل گرفتار

منی لانڈرنگ معاملے میں روہت ٹنڈن کا قریبی یوگیش متل گرفتار

نئی دہلی، 6جون (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کالے دھن کو سفید کرنے کے معاملے میں وکیل روہت ٹنڈن اور دیگر کے خلاف جاری انکوائری کے سلسلے میں اس کے قریبی ساتھی یوگیش متل کو گرفتار کرلیا ہے ۔اس معاملے میں ای ڈی کی طرف سے کی گئی یہ چوتھی گرفتاری ہے ۔ ٹنڈن کے علاوہ کوٹک مہندا کے ایک سابق منیجر اشیش کمار اور آپریٹر آر کے گوئل پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں۔ ای ڈی نے ٹنڈن کو نوٹ بندی کے دوران فرضی طریقے سے بڑے پیمانے پر پرانے نوٹوں کو نئے نوٹوں میں تبدیل کرنے کے الزام میں گذشتہ سال 28 دسمبر کو گرفتار کیا تھا۔
ای ڈی کو شبہ ہے کہ ٹنڈن کے کئی بڑے صنعت کاروں اور لیڈروں سے تعلقات ہیں جن کے لئے اس نے نوٹ بندی کے دوران جعل سازی کی ۔دہلی کے گریٹر کیلاش میں واقع ٹنڈن کے گھر اور دفتر میں چھاپے کے دوران پولیس نے تیرہ کروڑ 65 لاکھ روپے کی رقم برآمد کی تھی۔ یہ رقم الماری اور بیگ میں بھر کر رکھی گئی تھی۔ ان میں دو ہزار کے نئے نوٹ اور500-1000کے پرانے نوٹ شامل تھے ۔ای ڈی کے افسران کے مطابق ٹنڈن کے قریبی یوگیش متل کو کل دیر شام ماڈل ٹاون علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ متل پر الزام ہے کہ اس نے ٹنڈن او رکوٹک مہندا بینک کے اب معطل کئے جاچکے مینیجر اشیش اور چند دیگر افراد کے ساتھ مل کر نوٹ بندی کے دوران اکیاون کروڑ روپے کے کالے دھن کو سفید کیا تھا۔ ای ڈی کے مطابق متل کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اسے پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں رکھنے کے لئے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT