Wednesday , December 12 2018

منی لینڈنگ کے نام عوام کو دھوکہ دہی

دو افراد گرفتار، اسپیشل آپریشن ٹیم راچہ کنڈہ کی کارروائی
حیدرآباد۔/22فبروری ، ( سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم راچہ کنڈہ نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا جو منی لینڈنگ کے نام پر عوام کو ہراساں و پریشان کررہے تھے کہ زائد شرح سود پر رقم قرض دینا اور وصولی میں اذیت پہنچانا ان کا طریقہ کار بن گیا تھا۔ ایس او ٹی ملکاجگیری زون نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 49 سالہ وینکنا ساکن کتہ پیٹ جو پیشہ سے رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتا تھا بشمول اصل سرغنہ 61 سالہ پربھاکرریڈی کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ ان کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 4 شکایتیں کی جاچکی تھیں لیکن مقامی پولیس کی جانب سے کارروائی نہیں کی گئی۔ ایس او ٹی ذرائع نے بتایا کہ اس کیس سے تعلق رکھنے والے مزید دو افراد پروین کمار اور رامو مفرور ہیں۔ پولیس کے مطابق پربھاکر ریڈی تین ایجنٹوں کے ذریعہ کاروبار کررہا تھا جو ضرورت مند کو رقمی مدد کرنے کے بعد ان سے بینکس چیکس، اے ٹی ایم ، فرضی دستاویزات پر دستخط اور یہاں تک کہ سادے کاغذ پر دستخط لیا کرتا تھا جس کے بعد چیک باؤنس کے مقدمات دائر کرتے ہوئے انہیں ہراساں کرتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT