Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / منی ٹینک کی تعمیر کیلئے غریب عوام کی زمینات پر قبضہ

منی ٹینک کی تعمیر کیلئے غریب عوام کی زمینات پر قبضہ

جگتیال میںقیمتی اراضیات کے مالکین حکومت سے انصاف کے منتظر

جگتیال 7؍ مئی ( سیاست ڈسٹرک نیوز) جگتیال شہر میں عوام کو سیر و تفریح کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے چنتہ کنٹہ تالاب کو منی ٹینک بنڈ بنانے کے لئے رکن پارلیمنٹ کے کویتا کی خصوصی دلچسپی سے تین کروڑ کی منظوری عمل میں لاتے ہوئے تعمیراتی کاموں کاآغاز عمل لایا جاچکا ہے ایسے میں چنتہ کنٹہ تالاب سے منسلک شکم اراضی غریب عوام بڑی محنت سے کمائی ہوئی رقم سے خرید کر پٹہ حاصل کئے جس کو بغیر کسی اجازت کے منی ٹینک بنڈ کی تعمیر کے لئے غریب عوام کی پٹہ اراضیوں پر قبضہ کرتے ہوئے کھدوائی کر رہے ہیں ۔ غریب کی مداخلت اور کام روکنے کے لئے کہنے پر انہیں کے خلاف کارروائی کرنے کی دھمکی دی جا رہی ہے ۔ اعلی افسران سنی ان سنی کر رہے ہیں ۔ گذشتہ پیرپراجاوانی پروگرام میں بھی جوائنٹ کلکٹر سے ملاقات کرتے ہوئے انصاف کرنے اور پٹہ اراضیوں کو ہمارے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نمائندگی کئے ۔ عوام کی سیر تفریح کے لئے سیاحتی مقام کی تعمیر کروانا اپنی جگہ ہے اس کی تعمیر کے لئے غریب عوام کی اراضیوں کو چھین لیا جا رہا ہے تقریباً 10 تا 15 افراد کی قیمتی اراضیات کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ جبکہ چنتہ کنٹہ تالاب سے منسلک سروے نمبر 1458 اراضی جو پٹہ اراضی ہے اس اراضی میں قومی شاہراہ سے محلہ اسلام پور کو جانے کے لئے نئی سڑک کو جگہ دی گئی اس کے باوجود ان کے ساتھ اسطرح کا سلوک کیا جا رہا ہے ۔ اس وقت رکن اسمبلی اور بلدیہ چیرمین نے مکانوں کی تعمیر کی اجازت دینے کا وعدہ کرنے پر ہی قیمتی اراضی کو پلاٹنگ کے بعد سڑک کے لئے اراضی کو بغیر کسی حرجانے کے لئے بلدیہ کو حوالے کرتے ہوئے سی سی روڈ تعمیر کی گئی ۔ آج جب منی ٹینک بنڈ کی تعمیر میںاراضی کو بغیر کسی اجازت  اور اطلاع کے پٹہ اراضیات  میں کھدوائی کی جا رہی ہے جس سے زمیندار اور تذبذب کا شکار ہیں ۔ شکم اراضی جو غیر بارشی موسم میں فصل کاشت کے لئے ہوتی ہے اور بارش میں اس اراضی میں پانی سے لبریز  رہتی ہے لیکن  یہاں پر اس اراضی میں پانی کے ذخیرے کے لئے بڑے پیمانے پر کھدوائی کی جا رہی ہے جس کے لئے زمیندار حق و انصاف کے منتظر ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT