Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / منی پور۔ میانمار کے سرحدی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے

منی پور۔ میانمار کے سرحدی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے

امپھال22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) منی پور۔ میانمار کے سرحدی علاقے میں کل زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق رات تقریباً 10.04 بجے محسوس کئے گئے زلزلہ کی شدت ریختر پیمانے پر 4.4 ریکارڈ کی گئی ۔اس کا مرکز میانمار سرحد سے متصل منی پور کے اکھرُل ضلع ہیڈکوارٹر سے 57 کلومیٹر فاصلے پر واقع تھا۔زلزلہ سے کسی طرح کے نقصان کی ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

فلم ’نیوٹن‘ آسکر ایوارڈ کی دعویدار
ممبئی 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندی فلم ’نیوٹن‘ جو جمہوریت کے مختلف پہلوؤں پر کامیڈی ڈرامہ ہے، اُسے آئندہ سال 90 ویں اکیڈیمی ایوارڈس میں بیسٹ فارن لینگویج کیٹیگری میں انڈیا کی نمائندگی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ فلم فیڈریشن آف انڈیا نے آج یہ اعلان کیا۔ یہ فلم آج ملک بھر میں ریلیز کی گئی۔ اِس فلم کا متفقہ انتخاب تلگو پروڈیوسر سی وی ریڈی کی سربراہی والی ایف ایف آئی کی سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے۔ آئندہ سال کی تقریب لاس اینجلس میں 4 مارچ کو مقرر ہے۔

TOPPOPULARRECENT