Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / منی پور میں ریاستی وزیر کی قیامگاہ پر حملہ، سرکاری عمارت شعلہ پوش

منی پور میں ریاستی وزیر کی قیامگاہ پر حملہ، سرکاری عمارت شعلہ پوش

امپھال /4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) منی پور میں آج تازہ تشدد دیکھا گیا، جب کہ احتجاجیوں نے ایک سرکاری عمارت نذر آتش کردی اور چوڑا چاند پور میں ایک ریاستی وزیر کی قیامگاہ پر حملہ کیا۔ پولیس نے آج کہا کہ ضلع ہیڈ کوارٹرس میں یہ واقعات کرفیو میں نرمی کے دوران پیش آئے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس منگکوجئی ہاؤک نے کہا کہ احتجاجیوں نے سب ڈیویژن آفیسر سائنن گیاٹ کی پرانی عمارت کو جو امپھال سے 98 کیلو میٹر کے فاصلہ پر ہے، نذر اتش کردیا۔ یہ واقعہ کل رات 1-30 بجے پیش آیا، بیشتر اہم فائلیں پہلے ہی پرانی عمارت سے نئی عمارت میں منتقل کردی گئی تھیں، جس کی تعمیر تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔ احتجاجیوں نے ریاستی وزیر صحت پھنگزا تھانو تونسنگ کی قیامگاہ پر حملہ کیا، جو 31 اگست کو بری طرح تباہ کی گئی تھی۔ انھوں نے کل رات عمارت کی پھاٹک توڑ دی اور عمارت کی چاردیواری کو نقصان پہنچایا۔ دریں اثناء چوڑا چاند پور میں آج کرفیو پانچ بجے تا دس بجے دن برخاست کیا گیا۔ یہ کل ایک بجے دن تک نافذ تھا۔ ریاست کے مقامی عوام کے تحفظ سے متعلق تین قوانین منی پور اسمبلی میں 31 اگست کو منظور کئے گئے ہیں۔ جاریہ احتجاج اسی کے خلاف ہے۔

TOPPOPULARRECENT