Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / منی پور کے چیف منسٹر ایبوبی سنگھ آج مستعفی ہوں گے

منی پور کے چیف منسٹر ایبوبی سنگھ آج مستعفی ہوں گے

امپھال ۔13 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) منی پور کے چیف منسٹر ایبوبی سنگھ نے آج کہاکہ اس ریاست میں حکومت سازی کے عمل کے آغاز کی راہ ہموار کرنے وہ کل اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں گے ۔ ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں معلق اسمبلی تشکیل پائی ہے ۔ ایبوبی سنگھ نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ ’’حکومت سازی کے عمل کے آغآز کی راہ ہموار کرنے کیلئے میں کل مستعفی ہوجاؤں گا ‘‘ ۔ قبل ازیں منی پور کی گورنر نجمہ ہپت اﷲ نے کہاکہ تھا کہ موجودہ چیف منسٹر کے مستعفی ہونے کے بعد ہی وہ نئی حکومت کی تشکیل کے عمل کا آغاز کرسکتی ہیں۔ لیکن ایبوبی سنگھ نے جن کی کانگریس پارٹی کو 60رکنی اسمبلی میں 28 نشستوں پر کامیابی ملی ہے اور اکثریت کے لئے صرف تین ارکان کی تائید درکار ہے اصرار کیا کہ پہلے ان کی پارٹی کو حکومت سازی کی دعوت دی جائے ۔ ایبوبی سنگھ نے مزید کہا کہ ’’میں اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے تیار ہوں ارکان کی درکار تعداد میرے ساتھ ہے ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT