Tuesday , April 24 2018
Home / ہندوستان / منی پور گورنر نجمہ ہبت اللہ کی سلمان خان کے بارے میں تبصرہ پر پاکستانی وزیر خارجہ کی مذمت

منی پور گورنر نجمہ ہبت اللہ کی سلمان خان کے بارے میں تبصرہ پر پاکستانی وزیر خارجہ کی مذمت

امپھال 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گورنر منی پور نجمہ ہبت اللہ نے آج وزیر خارجہ پاکستان خواجہ آصف کی مذمت کی۔ اُنھوں نے مبینہ طور پر اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو پانچ سال کی سزائے قید سیاہ ہرن کے شکار کے مقدمہ میں سنائی گئی ہے، کیوں کہ وہ اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ وزیر خارجہ پاکستان کو ہندوستان کے داخلی معاملات میں دخل اندازی کا کوئی حق نہیں ہے۔ وہ راج بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ اُنھوں نے کہاکہ اِس ملک میں افراد کو اُن کے مذہب، ذات پات اور رنگ و نسل کا لحاظ کئے بغیر سزا دی جاتی ہے جس کی بنیاد اُن کے مرتکب کردہ جرائم ہوتے ہیں۔ اِس سلسلے میں اقلیت یا اکثریت کے درمیان کوئی فرق نہیں کیا جاتا۔ جیسا کہ پاکستانی وزیر نے دعویٰ کیاکہ اداکار نے غلطی کی تھی اور اُن کو اِس کی قیمت چکانی پڑی۔

TOPPOPULARRECENT