Wednesday , July 18 2018
Home / ہندوستان / منی پور ۔ مائنمار سرحد پر حصاربندی کیلئے نجمہ ہپت اللہ کا مشورہ

منی پور ۔ مائنمار سرحد پر حصاربندی کیلئے نجمہ ہپت اللہ کا مشورہ

شیلانگ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) منی پور کی گورنر نجمہ ہپت اللہ نے اپنی ریاست میں منشیات اور اسلحہ کی اسمگلنگ کے انسداد کے لئے مائنمار سے متصلہ سرحد کی مناسب حد بندی اور حصاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ منی پور میں مائنمار سے متصلہ 398 کیلو میٹر سرحد کی حصار بندی نہیں ہے۔ شمال مشرقی کونسل کے کھلے اجلاس عام کے موقع پر نجمہ ہپت اللہ نے پی ٹی آئی سے کہاکہ ’’پورس بارڈر سے منشیات اور اسلحہ کی اسمگلنگ کا موقع مل رہا ہے جس سے ہمارے سماج کو نقصان پہونچ رہا ہے‘‘۔ اُنھوں نے کہاکہ ’’ہند اور مائنمار دونوں ہی کو مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ کام کرنا ہوگا اور وہاں مناسب حد بندی اور واضح شناخت شدہ سرحد ہونا چاہئے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT