Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / منے گوڑہ میں یکم / مئی کو دوبدو ملاقات پروگرام

منے گوڑہ میں یکم / مئی کو دوبدو ملاقات پروگرام

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( دکن نیوز ) : روزنامہ سیاست اور ایم ڈی ایف کے زیراہتمام منے گوڑہ میں /24 اپریل کو لڑکے اور لڑکیوں کے رشتوں کے ضمن میں دوبدو ملاقات پروگرام جے کے فنکشن ہال میں منعقد ہونے والا تھا ، وہاں اسی روز اجتماع کے پیش نظر تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ یہ دوبدو ملاقات پروگرام اتوار یکم مئی 10 بجے دن تا 4 بجے شام منعقد ہوگا ۔ اس وسیع و عریض شادی خانہ میں اس روز لڑکے اور لڑکیوں کے رشتوں کے لئے سہولیات مہیا کی جائیں گی ۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی رام موہن ریڈی ، ضلع ایس پی رما راجیشوری ، سید وقار الدین منیجنگ ڈائرکٹرریڈ روز گروپ آف کمپنیز شرکت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT