Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / من پریت سال کے بہترین جونیر کھلاڑی

من پریت سال کے بہترین جونیر کھلاڑی

نئی دہلی ۔ یکم ؍ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کوالالمپور میں منعقدہ ایشین ہاکی فیڈریشن کے اجلاس میں ہندوستان کے ابھرتے مڈفیلڈر من پریت سنگھ کو سال کے بہترین جونیر کھلاڑی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ 22 سالہ من پریت سنگھ نے بین الاقوامی سطح پر 103 مقابلوں میں ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے علاوہ نئی دہلی میں منعقدہ ہیرو ایف آئی ایچ ہاکی جونیر مینس ورلڈ کپ اور تیسرے سلطان آف جوہر کپ میں ہندوستان کی قیادت کی ہے۔ من پریت کیلئے ایک بہترین کامیابی ان کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم کا سلطان آف جوہر کپ خطاب حاصل کرنا ہے۔ اس ٹورنمنٹ میں ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ، ارجنٹینا، پاکستان اور جنوبی کوریا کے علاوہ فائنل میں ملیشیا کو شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT